جنیوا: وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ اہم سیاسی امور پر بات چیت کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے امریکا کے حالیہ دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی تفصیلی ملاقات کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم جنیوا سے لندن روانہ ہوگئے۔