غزہ : دہشت گرد اسرائیل کے حملے نہتے فلسطینیوں پر جاری ہیں۔ صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں 76 فلسطینی شہید اور 268 زخمی ہوئے ہیں، جن میں خوراک کے حصول کے لیے نکلے 18 افراد بھی شامل ہیں۔ غزہ میں غذائی قلت کے باعث مزید 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد شہدا کی کل تعداد 313 ہوگئی ہے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد اب 62 ہزار 895 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 927 تک پہنچ چکی ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر فلسطینی اتھارٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی شہری زندگی تباہی کے دہانے پر ہے مگر عالمی برادری اس پر خاموش ہے۔