Get Alerts

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 469 افراد ہلاک، 900 لاپتہ

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 469 افراد ہلاک، 900 لاپتہ


کھٹمنڈو: نیپال اور تبت کی سرحد پر شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 469 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 900 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 500 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

نیپالی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دریائے تریشولی کے قریب ایک سرنگ سے 350 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ فوج سرنگ میں پھنسے مزید 100 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بڑی تعداد میں افراد سے رابطہ منقطع ہے، جس کے باعث ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زنہوا کے مطابق تبت میں پھنسے 555 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبت میں سیلاب سے متعلق معلومات محدود ہیں، جس کی بڑی وجہ چین کے سخت میڈیا ضوابط بتائے جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ تبت سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار نیپال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے مطابقت رکھتے ہیں یا یہ الگ واقعات سے متعلق ہیں۔

ٹیگز: