لبنانی پارلیمنٹ نے نئی حکومت کی توثیق کر دی

لبنانی پارلیمنٹ نے نئی حکومت کی توثیق کر دی

 لبنانی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سعد حریری کی یونٹی حکومت کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ زوردار پارلیمانی بحث کے بعد حاصل ہوا۔

اس اجلاس میں سعد حریری نے اگلے مہینوں میں اپنی حکومتی ترجیحات کو تفصیل سے پیش کیا۔ پارلیمنٹ کے 128 اراکین میں سے 87 نے یونٹی حکومت کی توثیق کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ چار ووٹ مخالفت میں پڑے۔

سینتیس اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ حریری کی کابینہ تیس وزراء پر مشتمل ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد نئے وزیراعظم نے تمام سیاسی گروپوں کے نمائندوں پر مشتمل کابینہ کا اعلان اٹھارہ دسمبر کو کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں