Get Alerts

سعودی عرب میں خواتین کی بیکر ی نے سب کو حیران کر دیا

سعودی عرب میں خواتین کی بیکر ی نے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: فوٹؤ یو ٹیوب ویڈیو گریب

ریاض : سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے نواحی علاقے حوطہ بنی تمیم میں خواتین نے گھر میں لیڈیز بیکر ی بنا کر سب کو حیران کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حوطہ بنی تمیم کے ایک خاندان کی خواتین نے روٹی تیار کرنے اور فروخت کرنے کا بالکل جدید طریقہ اختیار کر کے پورے سعودی عرب کو حیران کر دیا۔
لیڈیز بیکر ی میں اہل خانہ ، اندورن خانہ روٹی تیارکرتے ہیں ، مردوں سے کسی بھی طرح کا لین دین نہیں ہوتااس کے لیے انہوں نے پردے کا انتظام بھی انوکھا کیا ہو اہے ۔
گھر سے باہر ایک انٹرکام لگا دیا گیا ہے ، اسی انٹرکام کو استعمال کرتے ہوئے روٹی آرڈر کی جاتی ہے اور اسی انٹرکام کے ساتھ بنے باکس میں سے روٹی دی جاتی ہے ۔
اس بیکری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے پور ے ملک میں وائرل ہو گئی ، شہریوں کی بڑی تعداد نے خواتین کے اس جذبے کو سراہا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں یہ بیکری کیسے کام کرتی ہے ۔