اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ،وزیراعظم کی ہدایت

اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اس کا دفاع قومی ذمہ داری ہے ۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانئے کا موثر جواب دیا جائے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائےا ور مولوی کفائت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیانئے پر کارروائی کی جائے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی این جی اوز کے اسپانسرڈ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور ہمیں ان کو ناکام بنا نا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو بدنام کرنے والوں کا پیچھا کریں گے  انہوں نے اداروں اور شخصیات کے خلاف مہم چلانے والوں کا کھوج لگانے کی بھی ہدایت کی ۔ 

وزیراعظم  نے ترجمانوں  کو کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ کرپشن کو بھی بے نقاب کیا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے ۔  وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا کہا اور وزرا کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اینٹ کا جواب اینٹ سے دیا جائے اپوزیشن کو ملک نہیں اپنے ذاتی مفاد عزیز ہیں ۔ اپوزیشن کی کسی تحریک کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف این آر او ہے جو ان کو نہیں ملے گا ۔