شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
سورس: file

راولپنڈی:  راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تمام مقدمات میں 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ 

9 مئی واقعات کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے پولیس کی جانب سے 30 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو  14 روز کیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ 


عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مستردکر دی۔ 

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے کی۔ شاہ  محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور بیٹی مہر بانو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس موجود تھے۔ 

پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کیلئے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں