عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،پٹرول ،ڈیزل 10 ،بجلی فی یونٹ 5 روپے کمی کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،پٹرول ،ڈیزل 10 ،بجلی فی یونٹ 5 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کا بہت زیادہ مسئلہ ہے،پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا شور شرابا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چار ماہ تک کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا ۔

وزیراعظم نے کہا اس وقت ملک میں سب سےبڑامسئلہ پٹرول اور ڈیزل کاہے،پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل اج بھی سستا ہے،ترکی میں 160،بھارت میں 260،بنگلا دیش 285 روپے فی لٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے،پاکستان میں پٹرول 160اور بھارت میں 260روپےلیٹرہے،انہوں نے کہا اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو پٹرول کی قیمت پاکستان میں 220روپے لٹر ہو جائے۔

وزیر اعظم نے کہا عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو 10 روپے مزید کم کر رہے ہیں،وزیر اعظم نے پٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی یونٹ کمی کر دی ،اس فیصلے سے  عوام کو بجلی 30 سے 50 فیصد سستی ملے گی۔

وزیر اعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  آئندہ بجٹ سے پہلے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا،اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے۔