"حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے، انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا"، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی 

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی  ہے۔ اس میں ان کو کہتے سنا  جاسکتا ہے کہ  حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے، انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔


سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں  کہنا تھا کہ   پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا۔   ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں۔ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا۔

ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے۔ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔  حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں