پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کیلیے کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کیلیے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد :پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کیلیے کمیٹی بنا دی ہے۔  نئے صدر پاکستان کا انتخاب آئندہ ماہ متوقع ہے پی پی نے اس عہدے کے لیے سابق صدر آصف زرداری کو نامزد کیا ہے اور الیکشن مہم کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کے لیے جو کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس میں پی پی کے سینئر رہنما دو سابق وزارئے اعظم یوسف رضا گیلانی، اور پرویز اشرف اور دو سابق وفاقی وزرا خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔


یہ کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور صدارتی الیکشن لیے آصف زرداری کی لابنگ اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مصنف کے بارے میں