اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت بڑھنے کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نظرثانی کر رہی ہے۔
پٹرول: قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل: قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔