ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچاکر اپنی جان دے دی

ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچاکر اپنی جان دے دی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچاکر اپنی جان دے دی جبکہ ریلوے حکام نے اس ملازم کو اپنے لئے باعث فخر ہیرو قرار دے دیا ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے ڈویژنل منیجر عارف الزمان کے حوالہ سے بتایا کہ ریلوے کی پٹڑی پر کام کرنے والے ملازم 58 سالہ بادل میاں نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو اس وقت پٹڑی کراس کرتے دیکھا جب مقامی طور پر چلنے والی ٹرین ان کی طرف تیز رفتاری سے بڑھ رہی تھی۔
جس پر بادل میاں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی اور دونوں کو تیزی سے جمپ لگا کر پٹری سے ہٹا دیا تاہم سی دوران بادل میاں خود ٹرین سے بچنے کی کوشش میں جمپ لگاتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔