تھائی لینڈ میں ایسے ٹاور کا افتتاح جس کی بلندی جان کر آپ بھی رشک کریں گے ۔۔!!!

تھائی لینڈ میں ایسے ٹاور کا افتتاح جس کی بلندی جان کر آپ بھی رشک کریں گے ۔۔!!!

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی بلند و بالا ٴمہانکونٴ نامی ایک ہزار30فٹ بلند ٹاور کے دوسرے حصے کا افتتاح کردیا گیا۔

مہانکون ٹاور کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ عمارت نہ صرف بنکاک بلکہ تھائی لینڈ کی بھی سب سے بلند و بالا عمارت ہے۔ اس میں 77 منزلیں ہیں، جب کہ اس ٹاور کی لمبائی 314 میٹر یعنی ایک ہزار 30 فٹ ہے۔ اس ٹاور کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے 27 جدید ترین لفٹس لگائی گئی ہیں اور یہ خوبصورت عمارت 3.6 ایکڑ زمین کے رقبے پر بنی ہوئی ہے۔

اس عمارت کو بنانے کا اعلان 2009 میں کیا گیا اور اسی سال عمارت کا ڈیزائن پیش کردیا گیا، جس کے بعد 2010 میں اس عمارت کی بکنگ کا آغاز ہوا۔ 2011 میں عمارت کی تعمیر شروع کی گئی جو مختصر عرصے کے دوران 2016 کے وسط تک مکمل کرلی گئی، تاہم اس عمارت کی تزئین کا کام آخری مراحل میں ہے۔عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران ہی عمارت کا پہلا حصہ جسے ٴمہانکون کیوبٴ کا نام دیا گیا ہے، 2014 میں کھول دیا گیا، جب کہ عمارت کے بالائی حصے کو بھی اگلے سال یعنی 2015 میں کھول دیا گیا۔

اس دیدہ زیب عمارت میں رہائشی فلیٹ،ریسٹورنٹس، کارپوریٹ دفاتر،شاپنگ پلازہ، بیوٹی پارلر، بوتیک سینٹرز، مساج سینٹرز اور ڈانس کلب بھی ہیں، اس عمارت کی سب سے منفرد بات اس کا لچکدار اور اچھوتا ڈیزائن ہے۔ یہ عمارت تھائی لینڈ کی مشہور کنسٹرکشن کمپنی پیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے تعمیر کروائی۔ 

مصنف کے بارے میں