ٹورنگا:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی 20 میں 18رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق سرفراز الیون نے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کا بدلہ لیتے ہوئے نیوز ی لینڈ سے عالمی ٹی20 رینکنگ کی حکمرانی بھی چھین لی۔
آخری ٹی 20 میں گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنائے ۔ مہمان پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ٹیم کو 30 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب اوپنر احمد شہزاد صرف 19 رنز پر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے ۔
جس کے بعد بابر اعظم بھی 18 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ولیم سن کو اپنا کیچ تھما بیٹھے ،کپتان سرفراز احمد بھی 29 رنز پر چلتے بنے ،عمر امین 7 گیندوں پر 3 چھکوں سمیت 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ فخر زمان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
میزبان کیویز مقررہ اوورز میں 182رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بناسکے،مارٹن گپٹل 59رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 2وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں1-2سے شکست دیکر عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے
BREAKING: @TheRealPCB have returned to the top of the @MRFWorldwide ICC T20I Team Rankings for the third time in as many months after winning their three-match series against New Zealand.
— ICC (@ICC) January 28, 2018
➡️ https://t.co/1i875Ly7VI pic.twitter.com/e0u9BC82cs