بہاولپوراورجنوبی پنجاب کوعلیحدہ علیحدہ صوبہ بنایاجائے، احسن اقبال

بہاولپوراورجنوبی پنجاب کوعلیحدہ علیحدہ صوبہ بنایاجائے، احسن اقبال
کیپشن: فوٹو بشکریہ: احسن اقبال ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت صوبے بنانے میں سنجیدہ ہےتومسلم لیگ غیرمشروط حمایت کےلیےتیار ہے،بہاولپوراورجنوبی پنجاب کوعلیحدہ علیحدہ صوبہ بنایاجائے۔ 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے،ملکی ترقی کی شرح بھی کم ہو رہی ہے لیکن  حکومت کا اپوزیشن کیساتھ محاذآرائی پرزورہے جس کی وجہ سے  سرمایہ مارکیٹ سےضائع ہوچکا ہے  حکومت کو اپوزیشن کی پگڑی اچھالنے کے سوا کچھ نہیں آتا ۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہاولپوراورجنوبی پنجاب کوالگ الگ صوبہ بنایاجائے، ہم نےآئینی ترمیمی بل جمع کرادیاہے،اب دیکھتے ہیں کہ اس پر  حکومت کیادرعمل دیتی ہے حالانکہ موجودہ حکومت نےجنوبی پنجاب صوبے کے نعرے پرالیکشن لڑا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں  ہیجان کی کیفیت ہو وہاں کوئی  سرمایہ کاری نہیں کرتا ہےجوممالک ترقی کررہے ہیں وہاں سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں ہیں ایسی حکومتیں جوسازش سےآتی ہیں وہ زمینی حقائق سےبےخبرہوتی ہرشعبےمیں لوگوں کونوٹس مل رہےہیں اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  کے جھوٹے وعدوں کا میک اپ اُتررہا ہےخطرہ ہےکہ عمران خان  صوبے کے معاملے پر بھی یو ٹرن نہ لے لیں اگرحکومت سنجیدہ ہےتوہم غیرمشروط حمایت کےلیےتیارہیں آئندہ اجلاس میں دونوں صوبوں کےقیام کےلیے مسلم لیگ قدم بڑھائے گی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بہاولپوراورجنوبی پنجاب کوعلیحدہ علیحدہ صوبہ بنایاجائے۔