Get Alerts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکا کے کوچز کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی، جس پر جوناتھن اٹکیسن نے اس دعوت کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: