ہالی وڈ اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال، 20 سال میں پہلی  بار ایمی ایوارڈز کی تقریب  ملتوی کردی گئی 

ہالی وڈ اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال، 20 سال میں پہلی  بار ایمی ایوارڈز کی تقریب  ملتوی کردی گئی 

لاس اینجلس : ہالی وڈ میں جاری ہڑتال کے اثرات  ایمی ایوارڈز پر بھی ہوئے ۔ ایمی ایوارڈز کی تقریب  بیس سال میں پہلی بار ملتوی کردی گئی۔ ہالی وڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ایمی ایوارڈز  ہیں۔ایمی ایوارڈز  کی تقریب رواں سال ستمبر میں منعقد ہونا تھی لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ ہالی وڈکے فلمی ستاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد سالوں میں ایمی ایوارڈز کی تقریب کو پہلی بار ملتوی کیا گیا ہے، آخری  بار یہ ایواڈز  9/11 کے دہشت گرد حملوں کے باعث 2001 میں منسوخ ہوئے تھے۔ایمی ایوارڈز کو منسوخ کرنے کے بعد نئی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ تاہم بتایا جا رہا ہے  تقریب کے منتظمین ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔ایمی ٹیلی ویژن کا سب سے باوقار امریکی ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔


رائٹرز گلڈ آف امریکہ اور سکرین ایکٹرز گلڈ کے ممبران 60 سال میں سب سے بڑے واک آؤٹ  ہڑتال کر رہے ہیں، ہڑتال میں یونین کے  لوگ انڈسٹری میں نہ کام کریں گے اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں شریک ہوگے۔واضح رہے کہ ہالی وڈ کےمصنفین کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے جس میں اداکار بھی شامل ہو گئے تھے جنہیں تنخواہوں، کام کرنے کے حالات اور انڈسٹری کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحفظات ہیں جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہڑتال سال کے آخر تک جاری رہے گی۔