Get Alerts

پاکستان کا سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست سفر جاری

پاکستان کا سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست سفر جاری

اسلام آباد: پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں قازقستان کو 3-0 سے شکست دے دی۔

لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو 25-23، 25-19، 25-21 سے ہرایا۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے لیگ مرحلہ پانچ مسلسل فتوحات کے ساتھ ناقابلِ شکست انداز میں مکمل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے میچ میں مضبوط دفاع، مؤثر بلاکنگ، طاقتور سروسز اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ قازقستان نے ابتدائی سیٹ میں سخت مقابلہ کیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے اہم لمحات میں برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تینوں سیٹ اپنے نام کیے۔

پاکستان پہلے ہی ازبکستان کے خلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

دوسرے میچ میں ازبکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دی، جبکہ بنگلہ دیش نے دو سیٹ خسارے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو 3-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ٹیگز: