اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے کویتی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مذاکرات میں پاکستان اور کویت کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
H.E. Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah, Minister of Foreign Affairs of the State of Kuwait, arrived in Islamabad today on an official visit at the invitation of Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 28, 2026
Upon arrival at Islamabad… pic.twitter.com/7sOY6qtx22