لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے 26 ارکان اسمبلی کے خلاف آج ہی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
سپیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ اسمبلی کا نظام یرغمال نہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے متعدد مرتبہ ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔
سپیکر نے یاد دلایا کہ پہلے ہی 26 ارکان کو رولز 210 اور 223 کے تحت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا جا چکا ہے