لاہور:وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے پر غور کر رہا ہے، تاہم عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے پٹرول کی قیمت میں جتنی کمی ہوئی، حکومت نے اس سے بڑھ کر ریلیف عوام کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔