Get Alerts

اسلام آباد عالمی سفارتکاری کا محور: چار فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کل سے شروع ہو گا

اسلام آباد عالمی سفارتکاری کا محور: چار فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کل سے شروع ہو گا

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی دارالحکومت کل سے عالمی سفارتکاری کے ایک اہم مرکز میں تبدیل ہونے جا رہا ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر غور کے لیے چار ملکی اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اس دو روزہ چار فریقی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی بیٹھک کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کرنا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق      پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اور پیغامات کی رسانی میں ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
   ماہرین کا ماننا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے بااثر مسلم ممالک کا اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھنا عالمی سطح پر پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔یہ چار فریقی بلاک نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم ہے بلکہ مستقبل میں ان ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعاون کے نئے راستے بھی کھولے گا۔

ٹیگز: