Get Alerts

افغانستان میں مسیحی برادری کے لیے زمین تنگ: طالبان راج میں اقلیتیں خوف اور جبر کے سائے میں جینے پر مجبور، برطانوی جریدے کا انکشاف

افغانستان میں مسیحی برادری کے لیے زمین تنگ: طالبان راج میں اقلیتیں خوف اور جبر کے سائے میں جینے پر مجبور، برطانوی جریدے کا انکشاف

کابل / لندن: برطانوی جریدے "چرچ ٹائمز" نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں مسیحی برادری کی حالتِ زار پر تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، طالبان کی واپسی کے بعد سے افغانستان میں مسیحی برادری کے لیے مذہبی آزادی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور وہ انتہائی خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان رجیم میں عوامی زندگی یکسر بدل گئی ہے اور اب پورے افغانستان میں ایک بھی عوامی چرچ موجود نہیں رہا۔ مسیحی برادری اپنی مذہبی عبادات کھلے عام ادا کرنے سے قاصر ہے اور انہیں شدید سماجی و حکومتی دباؤ کا سامنا ہے۔

ٹیگز: