Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے باوجود امریکا کا ایران پر دوسرا حملہ، متعدد ڈرونز تباہ: سینٹ کام کی تصدیق

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے باوجود امریکا کا ایران پر دوسرا حملہ، متعدد ڈرونز تباہ: سینٹ کام کی تصدیق

واشنگٹن / تہران:مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی افواج نے ایران پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے اس کے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنا مؤقف جاری کیا ہے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی سکیورٹی کو لاحق شدید خطرات کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، جنگ بندی کے ماحول میں اس تازہ ترین حملے کے بعد خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور فریقین کے درمیان براہِ راست ٹکراؤ کے خطرات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

ٹیگز: