Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرجری مکمل، شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرجری مکمل، شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ بحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم 'ایکس'  پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی میجر سرجری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں ایک بڑی سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد اب وہ الحمدللہ اپنے گھر منتقل ہو چکی ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔

 

ٹیگز: