ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر رقم قرض دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر رقم قرض دینے کا اعلان
سورس: File

منڈالیونگ:  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 18 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  اس قرضےسےپنجاب کے واٹرسپلائی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

اے بی ڈی کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ 

اے بی ڈی حکام کاک کہنا تھا کہ قرضے سے دونوں شہروں میں میونسپل سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں  سے دونوں شہروں کے پندرہ لاکھ سے زائدآبادی مستفید ہوسکے گی

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔دستخط کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے صدر، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے شرکت کی۔

یو اے ای پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی مد میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

مصنف کے بارے میں