Get Alerts

عوام دھرنوں کی سیاست مسترد کر چکے، ترقی اور سہولیات کو ترجیح دے رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

عوام دھرنوں کی سیاست مسترد کر چکے، ترقی اور سہولیات کو ترجیح دے رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو ماہ سے ساڑھے چار کروڑ آبادی کے صوبے کو نظر انداز کرنے کی وجہ وزیراعلیٰ کی عوام کی بجائے قیدیوں کی فکر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کے دھرنے اور احتجاج اب عوام میں مقبول نہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا کہ لوگ انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب عوام اس کے ساتھ ہیں جو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور بہتر سفری سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور پنجاب میں مفت کینسر کی ادویات کے بعد اب مفت پلاٹ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: