Get Alerts

سری لنکن ٹیم کا استقبال لاہور میں ان کی اپنی زبان میں کیا جائیگا

سری لنکن ٹیم کا استقبال لاہور میں ان کی اپنی زبان میں کیا جائیگا


لاہور: آج پاکستان سری لنکا واحد ٹی 20 میچ کے لیے پی سی بی کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں


تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں قذافی سٹیدیم کو دلہن کی طرح سجایا جارہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور کی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے استقبال کا انوکھا طریقہ بھی اختیار کر لیا گیا ہے۔


پی سی بی کی جانب سے اس بار کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انہی کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینرز لگا دیئے گئے۔ سنہالی زبان میں بینرز نشتر سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر نصب کئے گئے ہیں۔واضح رہے یہ بینرز پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں

ٹیگز: