Get Alerts

جنگ بندی کے باوجوداسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

جنگ بندی کے باوجوداسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب  :  جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل میں جنگ کا جنون برقرار ہے، اور اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے اپنی فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اس سے سیکھنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے۔" انہوں نے کہا کہ فوج "مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے"، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں تجربات سے سبق بھی سیکھنا ہے، اور وہ یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے فوجیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اپنے مشن کو مکمل کرنا ہے اور حماس کے خلاف آپریشن جاری رکھنا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ فوج کو تمام محاذوں پر ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ٹیگز: