Get Alerts

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، حماس کا مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، حماس کا مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان

غزہ :  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے اس عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور حوالگی کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی حوالگی کا اعلان کیا تھا، لیکن اسرائیل کی طرف سے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی بمباری شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ معاہدے کی تمام شقوں کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط کو پامال کرنے اور اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تنظیم نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ حملے بند کرے اور معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ٹیگز: