Get Alerts

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے آرمی چیف  جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے باہمی تجربات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک نے مستقبل میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: