واشنگتں: پاکستانی سفارتخانےمیں یوم دفاع کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا کیونکہ 1965 میں بھارتی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا اور پاکستان امن مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا افغانستان کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا اور افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔ پاک سرزمین تشدد کے لیےاستعمال نہیں ہونے دیں گے۔
یوم دفاع کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے ملٹری اتاشی میجر جنرل سرفراز چودھری نے بھی شرکت کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں