Get Alerts

خواتین کی ڈرائیونگ قرآن و سنت کے خلاف نہیں، عبداللہ الترکی

خواتین کی ڈرائیونگ قرآن و سنت کے خلاف نہیں، عبداللہ الترکی

ریاض: سعودی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور سرکردہ عالم دین الشیخ عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا قانون قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق ہے خواتین کی ڈرائیونگ قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علماء کونسل کے رکن الشیخ عبداللہ الترکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ خواتین کی ڈرائیونگ اسلامی شریعت کے ضوابط کے خلاف نہیں تاہم آج تک اگر خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی گئی تو اس کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے میں کسی قسم کی اخلاقی بے راہ روی پیدا نہ ہو۔

مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ریاست کے قیام کے بعد فساد اور اخلاقی امور کے پیش نظر قرآن و سنت کو ملک کا قانون بنانے کو ترجیح دی۔ الشیخ الترکی نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت بھلائی اور سماجی ترقی کی خواہاں ہونے کے ساتھ دین اسلام کے تحفظ اور ریاست کے اسلامی دستور کی عمل داری کے لیے کوشاں ہے۔

سماجی مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین کا گاڑی چلانا معاشرے کے لیے ضرر کا باعث نہیں۔ اگر اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں تو وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: