Get Alerts

پاکستان افواج پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے دنیا کے 20 ممالک میں شامل ہوگیا

پاکستان افواج پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے دنیا کے 20 ممالک میں شامل ہوگیا
کیپشن: image by Facebook

اسلام آباد:پاکستان ملکی افواج پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے دنیا کے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان افواج پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے دنیا کے پہلے بیس ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے .

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں پاکستانی فوج پر کل گیارہ اعشاریہ چار ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں ۔

دو ہزار اٹھارہ میں پاکستانی افواج پر جی ڈی پی کا چار فیصد خرچ کیا گیا جوکہ دو ہزار چار کے بعد پہلی مرتبہ ایسے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں ۔