Get Alerts

فرانس نے بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار کر دیا

فرانس نے بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار کر دیا

نئی دہلی :بھارت کو رافیل جنگی طیاروں میں مقامی ساختہ دفاعی ٹیکنالوجی شامل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ فرانس نے طیاروں کا سورس کوڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بھارت نے فرانس پر زور دیا تھا کہ وہ رافیل طیاروں کے لیے مکمل سورس کوڈ فراہم کرے تاکہ ان میں مقامی ریڈار، میزائل اور ایویونکس نصب کیے جا سکیں۔ تاہم فرانس کی جانب سے اس مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

رافیل طیارے بھارت کو ایک بین الحکومتی معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے تھے اور وہ امبالہ اور ہاسی مارا ایئربیسز پر تعینات ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو ان جدید طیاروں میں کسی بھی قسم کی تکنیکی تبدیلی کے لیے فرانس پر انحصار کرنا پڑے گا، جو اس کی دفاعی خودمختاری کے دعووں پر سوال اٹھاتا ہے۔

ٹیگز: