ڈاکٹر عاصم رینجرز کی وردی کو دیکھ کر چیخیں مارتے ہیں ،میڈیکل رپورٹ

ڈاکٹر عاصم رینجرز کی وردی کو دیکھ کر چیخیں مارتے ہیں ،میڈیکل رپورٹ

مکافات عمل ڈاکٹرعاصم کس کو دیکھ کر چیختے چِلاتے ہیں رات بھر کیوں نہیں سوسکتے ؟دن میں کیا کرتے ہیں ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات

کراچی:سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ا ی سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس دوست محمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم جب وزیر تھے تو اس وقت علاج کیوں نہیں کروایا جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہناتھا کہ وہ اس وقت دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ اب انہیں مہروں کی تکلیف ہے.

جسٹس دوست محمد کا کہناتھا کہ حیرت کی بات ہے کہ بیماری کے ساتھ پٹرولیم کی وزارت چلاتے رہے ،ڈاکٹر عاصم کی رپورٹ کے مطابق ان کو زیادہ نفسیاتی مسائل ہیں ،رینجرز کی وردی کو دیکھ کر بھی چیخیں مارتے ہیں ،رات کو جاگتے ہیں اوردن میں گولیاں کھا کر سوتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سنگین مقدمات میں لوگ بیرون ملک جاکربیٹھ جاتے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس قاضی فائز کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ افراداوردہشتگردوں میں فرق ہوتاہے،کالعدم تنظیم کے لوگوں سے تووزیرداخلہ بھی ملتے ہیں۔جسٹس دوست محمد کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم پر کیا الزام ہے جس پر ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ کیس میں کالعدم تنظیم کا نام واضح نہیں ہے ۔

انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے کیسز میں لوگ عموما بیمار ہو جاتے ہیں ،گناہ یہ کرتے ہیں ، مصیبت میں ہم اور آپ پڑ جاتے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں