نئی دہلی:غربت اور بے روزگاری کے مسائل سے دوچار بھارت نے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کر دی ، فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے رپورٹ کیا کہ بھارتی ایئرفورس کے لیے خریدے جانے والے یہ بم جلد ہی اس کے حوالے کردیئے جائیں گے ، ان کی خریداری پر بھارت 300 کروڑ خرچ کرے گا ، عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان بموں کو ہولناک اور تباہی پھیلانے والا تصور کیا جاتا ہے , فرانس سے لیے جانے والے بم دراصل بنکر بسٹر ورژن ہیں اور ان کی رینج 60 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔
فرانس کے لیے تیار کردہ ان بموں کے بنکر بسٹر ورژن کی خصوصیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں ایڈ آن کٹ لگا ہوتا ہے, ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ گرنے کے بعد اپنے اہداف کو تلاش کرتے ہیں اور پھر اس کو نشانہ بناتے ہیں۔