آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے دینا مسئلہ نہیں فون ٹیپ کرنا زیادہ بڑا مسئلہ ہے، معاہدہ نہیں ہونے دیں گے: ترجمان پی ٹی آئی 

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے دینا مسئلہ نہیں فون ٹیپ کرنا زیادہ بڑا مسئلہ ہے، معاہدہ نہیں ہونے دیں گے: ترجمان پی ٹی آئی 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاہدے سے روکنا بڑا مسئلہ نہیں بلکہ فون ٹیپ کرنا بڑا مسئلہ ہے حکومت اس بات کا جواب دے کہ شوکت ترین ، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کا فون ٹیپ کیوں کیا گیا۔ 

بنی گالا کے باہر میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وضاحت دیں کہ آئی بی نے فون کیوں ٹیپ کیے جو گفتگو لیک ہوئی ہے اس میں کچھ ایڈیٹنگ بھی کی گئی ہے۔فون ٹیپ کیے جاتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں کوئی پرائیویسی نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل کو اپنی پارٹی میں تنقید کا سامنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب تک صوبوں کے تحفظات دور نہیں ہوتے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہونے دیں گے۔ جب تک آئی ایم ایف کا معاہدہ سامنے نہیں آتا ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں