Get Alerts

سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد منظور کرائی، مسئلہ فلسطین پر بھرپور مؤقف اپنایا: اسحاق ڈار

سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد منظور کرائی، مسئلہ فلسطین پر بھرپور مؤقف اپنایا: اسحاق ڈار

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے دورِ صدارت کے دوران غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرائی گئی، جو ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی میں اقوام متحدہ میں پاکستان کو صدارت کا موقع ملا، جس دوران فلسطین کے مسئلے پر بھرپور آواز بلند کی گئی اور متفقہ قرارداد کی منظوری حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں ہوئیں، جب کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے بھی مشاورت کی گئی۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ، کابل اور ڈھاکہ کے دورے بھی کامیاب رہے، برطانیہ میں کشمیری رہنماؤں، ماہرینِ سندھ طاس اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کی گئیں، مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی پروازیں ستمبر تک شروع ہو گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کابل میں چین، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں ٹی ٹی پی، سی پیک اور ریلوے لائنز کی توسیع جیسے اہم معاملات زیر غور آئے۔

ٹیگز: