Get Alerts

پنجاب میں آج سے پھر بارشوں کا آغاز، مون سون کا آٹھواں سپیل 5 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان

پنجاب میں آج سے پھر بارشوں کا آغاز، مون سون کا آٹھواں سپیل 5 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان

لاہور: پنجاب بھر میں آج سے ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، گجرات، حافظ آباد، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر سے فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل 5 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: