کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت پہنچ گئی

کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت پہنچ گئی
سورس: File photo

نئی دہلی ،بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سات کیسز دریافت ۔ بھارتی وزرارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے وائرس کی تصدیق برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں ہوئی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور،حیدرآباد اورپونا کی لیبارٹریز میں لئے گئے نمونوں میں برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے مریضوں کو آئسولیٹ وارڈز میں رکھا گیا ہے جبکہ ان سے ملنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ بھارتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارت برطانیہ سے آنے والی تمام فلائٹس آپریشن پر پابندی عائد کرچکا ہے  لیکن پابندی سے پہلے نومبر کے آخر تک 33 ہزار سے زائد افراد نے برطانیہ کا سفر کیا ہے جن میں سے بھارت آنے والے 114 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ 

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اموت ایک لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہیں۔