پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، پروازوں کا شیڈول متاثر

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ہرچیز کو دھندلا دیا۔ سردی کی شدت بھی کم نہ ہو سکی۔ لاہور اور گردونواح میں آج بھی دھند کا راج رہا اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم نظر آیا۔ موٹروے کو پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ اور فیصل آباد سے گوجرہ تک بند کر دیا گیا۔ ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نیشنل ہائی وے پر بھی لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔ دھند کے باعث لاہور اور ملتان ائر پورٹ پر کئی پروازیں اڑان نہ بھر سکی جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر رہا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شمالی علاقوں اور بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سکردو، میں پارہ منفی 7، کوئٹہ میں منفی 5 اور قلات میں منفی 4 ہو گیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سرگودھا ، گوجرانوالہ، پشاور، مالاکنڈ، کوئٹہ اور ژوب میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں