Get Alerts

بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن و ترقی کے منصوبے بھی جاری: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن و ترقی کے منصوبے بھی جاری: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بارکھا ن : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھا ن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ کبھی بھی جھکیں گے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچ عوام دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دشمن نے بلوچستان کو ملی آنکھ سے دیکھا، لیکن فوج نے انہیں منہ دکھانے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے قومی یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف بلوچ عوام کی شمولیت پر زور دیا اور کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست سے دور نہیں کیا جا سکتا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان میں میرٹ کو بالادست رکھا جائے گا اور صوبے کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے رکھنی میں 50 بیڈز کا اسپتال، سپورٹس کمپلیکس، ماڈل بازار اور پریس کلب بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

ٹیگز: