عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، ریاست مدینہ کا وژن پورا کرکے رہیں گے: عارف علوی

عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، ریاست مدینہ کا وژن پورا کرکے رہیں گے: عارف علوی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں ریاست مدینہ کا وژن پورا کرکے رہیں گے۔

ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ریاست مدینہ بہت بڑا وژن ہے۔ نئے پاکستان کے قیام کیلئے ریاست مدینہ اور اسلام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے بے مثال ملک بنے گا۔ حکومت پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی قوم کے ذہنوں کو بھی تبدیل کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔