Get Alerts

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کا نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سربراہان سے ملاقاتیں

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کا نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سربراہان سے ملاقاتیں

اسلام آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی سے متعلق معاملات اور تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آپریشنل ہم آہنگی، دفاعی تیاری اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ٹیگز: