لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔ متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔