Get Alerts

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، دادو اور سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، دادو اور سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوابشاہ میں پارہ 44، سکھر میں 43 اور بہاولپور و تربت میں 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، جہلم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور، ملتان اور مٹھی میں 40 ڈگری، حیدرآباد اور سرگودھا میں 39 ڈگری درجہ حرارت رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور بنوں میں 38 ڈگری، راولپنڈی، چترال اور گلگت میں 37 ڈگری، مظفرآباد اور ٹھٹھہ میں 36 ڈگری جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیگز: