پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرعادل نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرعادل نے ملک کا نام روشن کردیا

واشنگٹن:پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو  دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستانیوں کو ذہین بنایاہے ۔اسی ذہانت کی بنا پر پاکستانی شہری دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

پاکستانی نژاد ڈاکٹر عادل حیدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں امریکا میں تارکین وطن کے اعلیٰ اعزازی میڈل’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، آغا خان یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد وہ واپس امریکا چلے گئے جہاں وہ ٹراما سرجن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے لگے۔

ڈاکٹر عادل حیدر اس وقت امریکا کے برگھم اینڈ وومینز ہاسپٹل کے سرجری اینڈ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں بطور کیسلر ڈائریکٹر اور ہارورڈ اسکول میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عادل حیدر اپنی پیشہ وارانہ کرئیر کے دوران 170 سے زائد مقالے لکھ چکے ہیں، انہوں نے 100 سے زائد پی ایچ ڈی اسکالرز کو تحقیقی مکالوں کے لیے مدد بھی فراہم کی ہے۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو غریبوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے پر تارکین وطن کے اعلیٰ ترین اعزاز ’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’ایلس آئی لینڈ‘ کا اعزازی میڈل ان امریکی شہریوں کو دیا جاتا ہے جو امریکی معاشرے میں بہتری کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ ڈاکٹرعادل سے قبل 7 سابق امریکی صدور، کئی عالمی رہنما اور 2 نوبیل انعام یافتہ شخصیات کو بھی اس یہ اعزازی میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔