شاہ محمود قریشی چین روانہ , مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات کریں گے

شاہ محمود قریشی چین روانہ , مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 29-31 مارچ 2022 کو چین کا دورہ کر رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ دورے کے دوران افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ کانفرنس میں شریک ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ستمبر 2021 میں افغانستان پر پڑوسی ممالک کے فارمیٹ کا آغاز کیا تھا اس فارمیٹ کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر علاقائی روابط کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنا ہے ، پاکستان نے 8 ستمبر 2021 کو پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی پہلے اجلاس کی میزبانی کی تھی ،پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے افغانستان کے بارے میں علاقائی نقطہ نظر کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال اور منسلک افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

مصنف کے بارے میں