پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو:مریم اورنگزیب کا عمران خان کوجواب

پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو:مریم اورنگزیب کا عمران خان کوجواب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننےکا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ   ‏ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننےکا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ   یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا اور وزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا۔ 

ا نہوں نے کہا کہ  چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔ اس شخص نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی۔  دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو۔ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے اور نہ کریں گے۔  ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا ’میڈیا پریڈیٹر‘ ہی لگا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں